اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نا اہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 19 اپریل کو کیس کی سماعت کریں گے، عمران خان کی نااہلی کے خلاف پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر بھی سماعت ہو گی، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو میانوالی نشست پر الیکشن کرانے سے روک دیا تھا۔عمران خان نے نااہلی کے خلاف پٹیشن واپس لینے کے لیے متفرق درخواست بھی دائر کر رکھی ہے، عدالت نے پٹیشن واپسی کی درخواست پر شکایت کنندہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں ۔لاہور ہائی کورٹ میں اسی نوعیت کی درخواست کے باعث پٹیشن واپسی کی متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.