توانائی سیکٹر کےلئے 3 کھرب کا بیل آﺅٹ پیکج

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے خصوصی اجلاس میں شعبہ توانائی کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 3 کھرب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی گئی تا کہ ان کے فوری واجبات کو حل کیا جاسکے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو غیر ملکی زرِ مبادلہ کے نقصان کا معاوضہ دیا جاسکے۔ اس بیل آو¿ٹ پیکج کے تحت 200 ارب روپے اسلامی سکوک بانڈ سے حاصل کیے جائیں گے جو گردشی قرضوں کے اسٹاک کی ریٹائرمنٹ کے لیے رکھے گئے تھے اور اب فوری نقدی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ای سی سی نے با ضابطہ طور پر جون 2020 تک بجلی کے صارفین کے بلوں میں ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس کو مو¿خر کرنے کی منظوری دے دی۔

تبصرے بند ہیں.