توانائی بحران کا واحد متبادل حل ایل این جی ہے ،شاہدخاقان

کراچی: وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رینجرزسندھ میں مداخلت نہیں کررہی ہے بلکہ وہ حکومت سندھ کے ہی مطالبے پرہی آئی ہے، رینجرز کے کام میں وفاق بھی مداخلت نہیں کرتا، جہاں کرپشن کے خدشات ہیں وہاں رینجرز جا سکتی ہے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایڈمورگیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے شکارپور ٹرمینل اور دولت پور ڈپو کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے ایڈمورگیس کے 3200 ٹن گنجائش کے حامل اسٹوریج ٹرمینل اور 2400 ٹن گنجائش کے ڈپوکے قیام کوخوش آئند قراردیااور کہا کہ ملک میں اب بھی1 لاکھ ٹن اسٹوریج کیپیسٹی کی ضرورت ہے۔

اسٹوریج گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے ہی جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران رونما ہواجس سے سب لوگ آگاہ ہو گئے تھے کہ ملک میں اسٹوریج گنجائش بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی بڑی ذمے داری اگرچہ حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن حکومت کی خواہش ہے کہ مقامی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور نجی شعبے کے سرمایہ کاراسٹوریج استعداد کو بڑھانے کے منصوبوں میں سامنے آئیں۔

تبصرے بند ہیں.