تنزانیہ میں بین الاقوامی تجارتی میلہ 28 جون کو شروع ہوگا

تنزانیہ میں منعقد ہونے والا بین الاقوامی تجارتی میلہ 28 جون کو شروع ہوگا. دارالسلام میں منعقد ہونے والا 37 واں تجارتی میلہ28 جون کو شروع ہوکر8 جولائی 2013ء کو اختتام پذیر ہوگا. میلے میں شرکت سے پاکستانی برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کرنے اور کاروباری معاملات طے کرنے میں مدد ملے گی. نمائش میں کمپیوٹرز ،آئی ٹی مصنوعات، کنزیومر الیکٹرانکس، گھریلو مصنوعات، سیٹلائٹ اینڈ براڈ کاسٹ آلات، ٹیلی کمیونی کیشن ، سٹیشنری، گفٹ آئٹمز، فوڈ اینڈ کیٹرنگ آلات، بلڈنگ اور تعمیراتی سامان تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں. ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ٹی ڈی اے پی) کو نمائش میں شرکت کیلئے بڑے پیمانے پر درخواستیں وصول ہوئی ہیں

تبصرے بند ہیں.