اسلام آباد: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ جیسے حالات چل رہے ہیں ان حالات میں تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر کمرہ عدالت میں سماعت سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں کیوں کہ الیکشن نہ ہو نے سے نظام رکا ہوا ہے میں الیکشن سے قبل باہر آجاؤں گا یا نہیں یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے تاہم جو حالات چل رہے ہیں تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔صحافی نے سوال کیا کہ بلاول کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور پرویز الہی اندر رہیں یا باہر کوئی فرق نہیں پڑتا تو پرویز الہی نے کہا کہ بلاول کو اپنی سالگرہ منانے دیں۔صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے نواز شریف کے آنے کی تاریخ بدل رہی ہے اس پر انہوں ںے کہا کہ نواز شریف خود بھی بدل گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.