Latest National, International, Sports & Business News

تلوار سے سالگرہ کا کیک کاٹنا نوجوان کو بھاری پڑگیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک نوجوان اپنی 17 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور اس موقع پر اس نے 21کیک کاٹے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر ترتیب سے کیک رکھے ہوئے ہیں اور نوجوان کے ساتھ اس کے دوست بھی موجود ہیں جو اس کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

نوجوان نے کیک کو منفرد طریقے سے کاٹتے ہوئے تلوار کا استعمال کیا جس نے اب نوجوان کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان پر  ہتھیاروں کے استعمال کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور نوجوان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.