تصاویر: مادھوری نے ممبئی میں 48 کروڑ کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

انڈیا بلز بلو پروجیکٹ کے تحت 53 ویں منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کو گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو بک کروایا گیا تھا

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ  انڈیا بلز بلو پروجیکٹ کے تحت 53 ویں منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کو گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو بک کروایا گیا تھا۔

اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہیں جب کہ ان کے گھر کا رقبہ 5 ہزار 384 مربع فٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مادھوری ڈکشت کے نئے اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کا مسحور کن نظارہ بھی کیا جاسکے گا، اس سوسائٹی میں سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، جم، کرکٹ نیٹ اور بیڈمنٹن کورٹ بھی موجود  ہیں۔

2021 سے قبل بھی مادھوری اسی پروجیکٹ کی 29ویں منزل پر لیز پر لیے ہوئے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں جو 12.5 لاکھ روپے ماہانہ کے کرائے پر لی گئی تھی۔

تصاویر دیکھیں:

تبصرے بند ہیں.