ترک صدر نے آرمینیا کیساتھ جاری کشیدی میں آذر بائیجان کی حمایت کا اعلان کردیا

دنیا کو سفاکی اور جارحیت کا نشانہ بننے والے آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،رجیب طیب اردوان

انقرہ(مانیٹر نگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے آرمینیا کے ساتھ جاری کشیدی میں آذر بائیجان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے دونوں ممالک کی کشیدگی میں آذر بائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سفاکی اور جارحیت کا نشانہ بننے والے آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے باکو میں آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے مابین بھی رابطے ہوئے جس میں ترک وزیر دفاع نے آذر بائیجان کی سالمیت کے تحفظ ک لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تبصرے بند ہیں.