سندھ حکومت نے 23 خطرناک ملزمان سے تفتیش کیلیے جے آئی ٹی کی منظوری دیدی

کراچی: سندھ حکومت نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 23 خطرناک ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید قائم علی شاہ نے 23 خطرناک ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کےمطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹی میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی سمیت حساس اداروں کے اہلکار شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کےمطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ملزمان ایاز، حامد، ارشد عرف اسد چاچا ، محسن لمبا،ریحان شنا، عمران رضا، محمار بخش، اسلم منا، عدنان، ناصر عرف مچھڑ، دل مراد، محسن، دانش، سلیم، عبدالرشید، محمد سعید بلوچ  اور مسعود عرف بھولا سےبھی تفتیش کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.