ترکی معتدل مزاج شامی باغیوں کو تربیت دینے پر آمادہ

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی معتدل نظریات کے حامل شام کے باغی جنگجووں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کرنے کے مشن میں مدد دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے جمعے کو واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی اور ترک حکام کے درمیان جمعرات کو انقرہ میں ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے ہیں جس کے بعد منصوبے کی تفصیلات طے کرنے کے لیے امریکی محکمہ دفاع کا ایک وفد آئندہ ہفتے ترکی جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ترکی شام میں براہِ راست فوجی مداخلت کے علاوہ بھی کئی طریقوں سے دولتِ اسلامیہ کے خلاف جاری مہم میں شریک ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ ترکی کی پارلیمان کی جانب سے شام میں سرگرم شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کی اجازت ملنے کے باوجود ترک حکومت اب تک سرحد پار کسی کارروائی سے گریز کرتی آئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.