تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں مظاہرے

تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے. لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر کارکنوں نے دھرنا دیا۔

لاہور: () اسلام آباد میں دھرنوں پر تشدد کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں منگل کو بھی احتجاج کیا۔ لاہور میں مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر کارکنوں نے دھرنا دیا ۔ دھرنے میں استعفے دینے والے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ احتجاج میں شریک خواتین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ کوئٹہ میں تحریک انصاف نے میٹرو پولیٹن آفس سے باچا خان چوک تک ریلی نکالی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ ملتان میں بہاولپور روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ وہاڑی میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے دھرنا دیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ڈیرہ مراد جمالی میں مظاہرین نے قومی شاہراہ بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ –

تبصرے بند ہیں.