اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءوسابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نیب قوانین میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ آصف زرداری، نواز شریف، شہبازشریف ، مریم نواز سب نے این آر او ٹو لے لیا،آئی ایم ایف سے ان کی ڈیل نہیں ہورہی اس لئے مہنگائی ہے، ان کا وزیرخزانہ امریکی سفیرسے کہتاہے ہمارامعاہدہ کرائیں،انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہاکرناکیاہے؟، پاکستان سری لنکا جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان پاکستان کو جوڑنے کی علامت ہیں،ہمیشہ ملک کی بات کی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما ءوسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے ان کی ڈیل نہیں ہورہی اس لئے مہنگائی ہے، ان کا وزیرخزانہ امریکی سفیرسے کہتاہے کہ ہمارامعاہدہ کرائیں۔انہوں نے کہاکہڈر لگ رہاہے کہ یہ ملک کو کس طرف لیکرجائیں گے؟ ،اتنے نالائق ہیں انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہاکہ کرناکیاہے؟۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سری لنکا جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہخرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان رہ جاتے تو وہ 100نئے ججز نیب میں لگا رہے تھے،خرم دستگیر نے اعتراف کیا کہ ہم نے احتساب سے بچنے کیلئے عمران خان کو باہر نکالا۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے صدر اور وزیراعظم نے سپریم کورٹ کو خط لکھا تھاکہ سپریم کورٹ سے کہا تحقیقات کرائیں حکومت بدلنے کی وجوہات کیا تھیں۔نیب قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے فواد چودھری نے کہا کہ یہ دوسرا این آراو ہے ، جو شریف اور زرداری فیملی ریاست سے لے رہی ہے، ہم پوچھ رہے تھے وجہ کیا ہے وجہ خرم دستگیر نے بتادی، انہوں نے پہلا این آراو مشرف سے لیا، دوسراریاست سے لے رہے ہیں، مشرف دور میں جتنے کیسز تھے، این آر او ون کے تحت معاف ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ آج پوری تحریک انصاف بلیک ڈے منارہی ہے، نیب قوانین میں ترامیم بدترین این آراوہے جس پر عملدرآمد ہوا ہے، نیب قوانین میں ترامیم سے خصوصاشریف،زرداری فیملی کو فائدہ پہنچایا گیا۔انہوں نے کہاکہ آپ کسی فردواحد کیلئے قانون سازی نہیں کرسکتے، قانون سب کےلئے برابر ہونا چاہئے، زرداری کے اکاﺅنٹ سے 5ہزار کروڑ نکلے تو انہوں نے بتانا ہے کہ وہ کیسے آئے لیکن اب یہ سیکشن ختم کردیا یہ نیب پرڈال دیا گیا وہی بتائیں گے کہ کیسے آیا۔قوانین میں ترمیم بارے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بیرون ملک سے کوئی ثبوت کریٹ ہوا اس پر نیب کچھ نہیں کرسکے گا، سیکشن 21جی کو انہوں نے تبدیل کردیا ہے، اب زرداری یا شریف فیملی اپنے ناموں پر اثاثے نہیں رکھیں گے، یہ لوگ دوسروں کے ناموں پر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب قوانین کے سیکشن9میں ترمیم کی گئی ہے، مریم نواز کا ایون فیلڈ کا کیس بھی ختم ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکشن 14 کے تحت منی ٹریل دیناتھی یہ شرط بھی ختم کردی گئی، سیکشن 14کی شرط ختم کرکے نیب کی خود مختاری کو ختم کردیا گیا ہے اور نیب کو منسٹری آف انٹیریئر کے ماتحت کر دیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکشن18سی کو تبدیل کردیا گیاہے، اب نیب ایف آئی آرنہیں کرسکے گا اور 6ماہ میں انکوائری رپورٹ فائنل نہیں ہوتی توکیس ختم کردیا جائے گا، نیب کو ایف آئی اے کی طرح انٹیریئر منسٹری میں ڈال دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح 1200میں سے 1100ارب کے کیسز نیب سے نکل گئے، صدرمملکت نے اس پر دستخط کرنے سے منع کردیا ہے، یہ عجیب وغریب معاملہ چل رہا ہے، مدعی اورملزم بھی خود ہیں، انہوں نے خود کو این آر او ٹو دے دیا اب کھلی آزادی ہے جو کرنا ہے کریں۔فواد چودھری نے کہا عمران خان اورپی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں، ملزموں نے خود مدعی بن کر فیصلہ کرلیا اور آصف زرداری، بلاول زرداری، نوازشریف، شہبازشریف، ان کے اہلِ خانہ، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، سعد رفیق اور راجاپرویز اشرف سب نے این آر او ٹو لے لیا۔انہوں نے کہاکہ صدر کے پاس اختیار ہے ایک بار مسترد کرکے واپس بھیج دیتاہے اور پارلیمنٹ سے پاس ہو جائے تو 10 دن میں اس پرعمل ہو جاتا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے مہنگائی احتجاج مارچ میں باہر نکلنے پر لاکھوں لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف عمران خان اورپی ٹی آئی مظاہرہ کرسکتے ہیں، صرف 36گھنٹے میں لاکھوں لوگ باہر نکلے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے، عمران خان پاکستان کو جوڑنے کی علامت ہیں۔
تبصرے بند ہیں.