تاریخ کے نازک موڑ پر آرمی چیف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان قبل از وقت ہے، آصف زرداری

دبئی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قومی تاریخ کے نازک موڑ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان قبل از وقت ہے اس سے عوام کی امید مایوسی میں بدلنے اور منفی تاثر آنے کاامکان ہے۔

 

دبئی سے جاری بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی سال سے مختلف مسائل سے دوچار ہے تاہم ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں نمایاں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں کی طرف سے سیاسی معاملات، احتساب یا دیگر قومی معاملات میں فوج کا ممکنہ کردارتلاش کرنا مناسب نہیں جب کہ قوم اور میڈیا کو قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کرنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.