بجلی کی قیمت میں 3روپے 38 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سے جنوری کے لئے بجلی کی قیمت میں 3روپے 38 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کردی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے دوران ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت12 روپے 42 پیسے، ایران سے درآمد کی گئی بجلی 10 روپے 60پیسے، فرنس آئل سے6روپے 28 پیسے، گیس سے 6 روپے ایک پیسے جب کہ ایٹمی بجلی گھروں سے بجلی کی فی یونٹ پیداواری قیمت ایک روپیہ 12 پیسے رہی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے دوران بجلی کی فی یونٹ پیداواری ریفرنس پرائس 9 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی تھی لیکن اوسط پیداواری لاگت 6 روپے 48 پیسے فی یونٹ رہی، اس لئے پیداواری لاگت میں کمی کا فرق عوام تک منتقل کرنے کے لئے جنوری کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت 3 روپے 38 پیسے فی یونٹ کم کی جائے۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی سماعت یکم مارچ کو کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.