آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق آصف زرداری کا بیان کہاں سے آیا اس کی تحقیقات کررہے ہیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آصف زرداری نے کوئی بیان نہیں دیا لہٰذا گزشتہ دنوں اس سے متعلق چلنے والا بیان کہاں سےآیا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

 

اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کررہا ہے، ہم اداروں سے نہیں لڑتے لیکن انہیں ان کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کا کہتے ہیں جب کہ نیب اور ایف آئی اے صرف کراچی میں کارروائی کررہے ہیں جس کے خلاف سندھ حکومت کئی دن سے چیخ رہی ہے اور اس طرح کی کارروائیوں سے صوبائی حکومت مفلوج ہوگئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.