تاجر ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں معیشت میں بڑے حصے دار ہیں،ئے‘ اشرف بھٹی

تاجروںکی کیٹگریز بنا کر انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس آڈٹ میںچھوٹ دی جائے‘مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور ( اکامرس ڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہاہے کہ حکومت اپنے اعلان کے مطابق چھوٹے کاروباراور تاجر کوسپورٹ فراہم کرے،تاجروںکو شک کی نگاہ سے دیکھنے کا سلسلہ ترک کیا جائے بصورت دیگر خلیج وسیع ہوتی جائے گی ۔ اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروںنے کبھی اپنا کاروباررجسٹرڈ کرانے اور اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنے سے انکارنہیں کیا لیکن اداروں کا رویہ ایسا ہے کہ لوگ حکومت اور اس کے نظام سے متنفر ہو رہے ہیں ۔ تاجر اربوں روپے کے ٹیکس کی ادائیگی کرنے کی صورت میں معیشت میں بڑے حصے دار ہیں لیکن انہیں عزت و احترام دینے کی بجائے الٹا شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہاکہ حکومت تاجروںکی کیٹگریز بنائے اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس آڈٹ میںچھوٹ دے اور اپنا اعتماد بحال کرکے اس سلسلے کو شروع کیا جائے ،تمام اقدامات اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونے چاہئیں تاکہ اس کے مثبت نتائج نکل سکیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں سے متعلق کسی بھی پالیسی کو اعلان کے بعد پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر شروع کرے اوراس کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا نفاذ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.