Latest National, International, Sports & Business News

بے رحم سیلاب نے رحیم یار خان کی 80 سالہ کندن مائی سے خاندان اور گھر سب کچھ چھین لیا

ملک میں بارشوں اور سیلاب نے بہت سے لوگوں کو اپنے پیاروں سے جدا کر دیا، ایسا ہی واقعہ رحیم یار خان میں بھی پیش آیا جہاں 80 سالہ کندن مائی اور ان کی پوتی سیلاب کی وجہ سے خاندان کے دیگر افراد سے بچھڑ گئیں۔

80 سالہ کندن مائی اور ان کی پوتی دونوں شیخ خلیفہ پل پر اپنے خاندان والوں کی راہ تک رہی ہیں۔

کندن مائی کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے نے سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا، اہلخانہ کا کچھ پتہ نہیں، مال مویشی اور سامان سب سیلاب میں بہہ گیا ہے، ہم گھر سے بے گھر ہو گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.