اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے اتحادی پارٹی بی این پی کو منانے کیلئے پرویز خٹک کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہنما اسد عمر ،پرویز خٹک، اسد قیصر شفقت محمود ،بابر اعوان سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی ،
ا جلاس میں وزیر اعظم عمران خان بی این پی مینگل سے ہونے والے مذاکرات اور رابطوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ،بی این پی مینگل کے 6 مطالبات کے نکات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام شرکاء نے اختر مینگل کے مطالبات کی حمایت کی ہے اور انہیں حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بی این پی مینگل سمیت تمام اتحادی ہمارے لئے اہم ہیں، تمام خدشات دور کئے جائیں ،وزیر اعظم نے پرویز خٹک کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی کو اتحادیوں کے خدشات دور کرنے سے متعلق ٹاسک سونپ دیا ہے ،وزیر اعظم نے مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی کہ جلد از جلد بی این پی سے رابطہ کیا جائے اور انہیں عملدرآمد نہ ہونے والے الے نکات کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.