بیٹسمین کچھ نہیں سیکھ رہے ؛ گرانٹ فلاورکا چہرہ بھی مرجھا گیا

لاہور:  پاکستانی بیٹسمینوں کی ناکامی سے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا چہرہ بھی ’’مرجھا‘‘ گیا، انھوں نے پلیئرزکی پیشہ ورانہ دیانتداری پر سوالات اٹھا دیے۔

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں چند منٹ کی جم ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کو ملک کی نمائندگی کیلیے کافی خیال کرتے ہیں، انٹرنیشنل معیار تک پہنچنے کیلیے بس اتنی سی محنت درکار نہیں ہوتی، صرف ٹورز سے قبل تیاری سے بہتر نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

تبصرے بند ہیں.