تہران(مانیٹر نگ ڈیسک)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے)کے سربراہ ماریانو گروسی گزشتہ دسمبر میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گروسی ایرانی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون اور براہ راست بات چیت پر مبنی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے دورے کا ایک مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے لیے ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ وہ ایک ایسے وقت میں ایران کا دورہ کر رہے ہیں، جب امریکا ہر حال میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.