بینک ڈپازٹس میں ایک سال کے دوران 833 ارب روپے کا اضافہ

کراچی: بینکوں کے کھاتوں کی مالیت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 8 کھرب 32 ارب 76 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2015 میں بینک کھاتوں میں جمع شدہ رقوم کی مجموعی مالیت 89 کھرب 11 ارب 63 کروڑ روپے تھی جو مئی 2016 تک بڑھ کر 97 کھرب 44ارب 39 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ گزشتہ مالی سال یکم جولائی سے بینک کھاتوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد جولائی میں بینک کھاتوں میں جمع شدہ رقوم کی مجموعی مالیت 90کھرب 20 ارب 40کروڑ روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.