ورلڈبینک کاعالمی معاشی سست روی پراظہارتشویش

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے ترقی یافتہ معیشتوں میں سست روی اوراشیا کی کم قیمتوں سے دیگر ممالک کے متاثر ہونے پر عالمی معاشی نمو کے اندازے پر نظرثانی کردی۔

گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ میں عالمی بینک نے کہاکہ رواں سال عالمی معیشت 2.9 فیصد کے بجائے سال2015 کی طرح 2.4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، ترقی یافتہ معیشتوں میں شرح نمو کمزور جبکہ عالمی تجارت وسرمایہ کاری مایوس کن ہے، اس لیے معاشی نمو میں اضافے کے امکانات زیادہ نہیں بلکہ گروتھ کو لاحق خدشات سال کے آغاز سے ہی بڑھ گئے ہیں خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں کمپنیوں کے بڑے پیمانے پر قرض لینے سے وہ کریڈٹ بحران کی زد میں آسکتی ہیں کیونکہ گروتھ جمود کا شکار ہے۔ رپورٹ میں بعض ترقی پذیر ممالک میں شرح سود منفی کرکے اپنائی گئی جارحانہ زری پالیسی کے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے سودمند ہونے پربھی شکوک وشبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.