بینکوں سے لئے گئے قرض کا حجم 4 گنا بڑھ گیا

بیرونی ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے پانچ برسوں کے دوران بینکوں سے لئے گئے قرضوں میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد: () وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال دو ہزار نو میں دو سو تینتالیس ارب روپے کے قرضے لئے گئے جبکہ مالی سال 2010ء میں تین سو اٹھاون ارب، 2011ء میں چھ سو پچانوے ارب روپے لئے گئے۔ 2012ء میں چھ سو ستاون جبکہ مالی سال 2013ء کے دوران بینکوں سے لئے گئے قرضوں کا حجم نو سو اکاسی ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پانچ سالوں کے دوران نجی اور سرکاری بینکوں سے لئے گئے قرضوں میں سات سو اڑتیس ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.