قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے ایک بیان نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی اور ساتھ ہی کیپشن بھی تحریر کیا گیا۔شعیب اختر نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلیا کی یہ خوبصورت صبح، خود کو چند روز میں چھری کے نیچے جانے کے لیے تیار کر رہا ہوں، اس وقت تک سڈنی میں خوبصورت وقت گزار رہا ہوں، آسٹریلیا میں پہلے بھی بہت اچھا ٹائم گزار چکا ہوں۔شعیب اختر کے اس ٹوئٹ نے ان کے چاہنے والوں کو تذبذب میں ڈال دیا تھا تاہم سابق فاسٹ بولر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ڈالی گئی جس سے ان کے چاہنے والوں کی جان میں جان آگئی۔راولپنڈی ایکسپریس نے ویڈیو بیان میں اپنی طبیعت سے متعلق پوچھنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری سرجری کے لیے دعا کریں، امید ہے کہ جلد ٹھیک ہو جاؤں گا۔شعیب اختر نے اپنی رہائشگاہ سے سڈنی شہر کا خوبصورت نظارہ کرواتے ہوئے کہا کہ صبح جلدی اٹھ گیا تھا اس لیے ویڈیو بنا لی، انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ کا نظارہ بھی کروایا۔
These lovely mornings down under. Getting myself ready to go under the knife in a few days. Meanwhile having a good time in Sydney. Have had some great times in Australia. pic.twitter.com/PB0oUwBpm4
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 29, 2022
تبصرے بند ہیں.