بھارت کے 65 اراکین پارلیمنٹ کا نریندرا مودی کو ویزا جاری نہ کرنے کیلئے امریکی صدر کو خط

نئی دہلی: بھارت کی 12 مختلف سیاسی جماعتوں کے 65 اراکین پارلیمنٹ نے امریکی صدر باراک اوباما کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندرا مودی کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔ بھارت کے ایوان بالا راجیا سبھا کے 25 اور ایوان زیریں لوک سبھا کے 40 اراکین اسمبلی کی جانب سے باراک اوباما کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ امریکا نریندرا مودی کو ویزا جاری نہ کرنے کی اپنی پالیسی کو برقرار رکھے، خطوط کی کاپیاں بھارتی امریکن مسلم کونسل (آئی اے ایم سی) کو پہنچادی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا نے 2002 میں ریاست گجرات میں پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر نریندرا مودی پر امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی تھی تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رجناتھ سنگھ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران امریکی قانون سازوں اور حکام سے درخواست کی ہے کہ نریندرا مودی پر لگائی گئی ویزا پابندی کو ختم کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.