بھارت کے کاغذی شیر جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ایک بار پھر ڈھیر

سنچورین: 

جنوبی افریقہ نے سنچورین ٹیسٹ میں بھارت کو 135 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے سنچورین ٹیسٹ میں بھارت کو 135 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، نگیدی نے ڈیبیو میچ میں حریف بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا، 39 رنز کے عوض 6 شکار کیے۔

ایونٹ کے آخری روز 287 کے ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم لنچ سے قبل ہی 50.2  اوورز میں 151 رنز پر ڈھیر ہو گئی، روہت شرما 47، محمد شامی 28 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کپتان کوہلی سمیت 7 بیٹسمین دہرے ہند سے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

جنوبی افریقہ کے 21 سالہ پیسر لونگی نگیدی نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، انہوں نے دوسری اننگز میں 12.2 اوورز میں 39 رنز کے عوض 6 بھارتی بیٹسمینوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، پیسر نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ کاگیسو ربادا نے 3 کھلاڑی آﺅٹ کیے، پہلے ہی میچ میں نگیدی مین آف دی میچ قرار پائے۔

تبصرے بند ہیں.