امریکی دباؤ پر ’’ویزا آن ارائیول‘‘ اسکیم سے بلیک واٹر آسکتی ہے، ارکان اسمبلی کے خدشات

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان نے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے حکومت کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کو ملکی ایئرپورٹس پر ہی ویزا جاری کرنے کی اسکیم امریکی دباؤ پر شروع کی گئی اور اس سے بلیک واٹر دوبارہ پاکستان میں آسکتی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ’’ویزا آن ارائیول‘‘ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکی دباؤ پر ویزا آن ارائیول پھر شروع کر دیا گیا، اس اقدام سے قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، ماضی میں اسی سہولت کی وجہ سے بلیک واٹر کا ایشو بنا جب کہ این جی اوز اس آڑ میں اپنے مذموم مقاصد پورے کریں گی، جن ممالک کو یہ سہولت دی گئی وہ ہمیں ویزا بھی مشکل سے دیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.