بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا اور ویرات کوہلی 35،35 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک، فاسٹ بولر شاہین شاہ اور محمد وسیم جونیئر پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
میچ دیکھتے ہوئے شعیب ملک نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ’ آج ہم بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس کر رہے ہیں’۔
– I think we are missing one person out there on the field right now… #PakVsInd #CricketTwitter pic.twitter.com/KPwJPj1ORW
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) August 28, 2022
بعد ازاں سابق کپتان نے یہ ویڈیوسوشل پر اپ لوڈ کی۔ویڈیو میں شاہین آفریدی کو شیعب ملک کے ہمراہ مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہیں لیکن قومی ٹیم کے ساتھ ہی دبئی میں موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.