بھارت ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا

نئی دہلی: 

بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا اور اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے بلائی گئی 2 روزہ میٹنگ میں شرکت ہی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میںدعویٰ کیا گیاکہ بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کی حال ہی میں ’ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ‘ پر بلائی گئی 2 روزہ میٹنگ کو مسترد کردیا گیا جس میں تجویز پر مزید بات چیت ہونا تھی۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے اس اقدام کا ایک مقصد آئی سی سی کی جانب سے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے میںاختیار کی جانے والی سست روی بھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.