بھارت نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

ھارت نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں تریسٹھ رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

 

ہرارے: ) بھارت نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکہتر رنز بنائے۔ اوپنرز اجانکے رہانے اور مرلی وجے نے نصف سینچریاں سکور کیں۔ زمبابوے کی طرف سے مدزیبا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم انچاس اوور میں دو سو نو رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تین میچ کی ون ڈے سیریز میں بھارت کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.