آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، اے بی ڈی ویلیئرز کا پہلی پوزیشن پر قبضہ –

ونس خان ساتویں نمبر پر ، بائولنگ میں یاسر شاہ چوتھے نمبر پر ہیں ، آل رائونڈر کیٹگری میں محمد حفیظ کا چھٹا نمبر ہے

دبئی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے ، بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔ یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کا پہلا نمبر ہے ۔ ایشز سیریز میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد انگلینڈ کے جو روٹ تین درجہ ترقی پانے کے بعد بیٹسمینوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ۔ سری لنکا کے سنگاکارا ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر موجود ہیں ۔ آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے ، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ پاکستانی سپنر یاسر شاہ کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے ۔ انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں ۔ آل رائونڈر کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلی پوزیشن پر راج قائم ہے جبکہ قومی آل رائونڈر محمد حفیظ چھٹے نمبر پر ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.