ممبئی: اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بچیوں کے لیے موبائل فون اپیلیکشن لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے بچیوں کی بہتری کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔مائی ورلڈموبائل اپیلیکشن کے ذریعے یونیسیف بچیوں کے بارے میں سروے کرے گی۔قریب سے بات چیت کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ بھارت جیسے ملک میں کوئی کام آسان نہیں۔ اس کے لیے سخت محنت اور کوشش کرنا پڑتی ہے۔ انھوں میں تقریب میں شریک غریب بچیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ پریانکا کو دو ہزار دس میں یونیسیف نے خیر سگالی کی سفیرچنا تھا۔
تبصرے بند ہیں.