ڈی جی آئی ایس پی آر کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران گرفتار ملزمان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 50 سے زائد افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایک لاپتہ نوجوان زین انصاری کے والد اطہر انصاری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کا بیٹا 14 اگست 2015 کو ڈیفنس سے لاپتہ ہوا، پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے گزشتہ دنوں کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ اور کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق پریس کانفرنس کی تھی۔ جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہزاروں مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا بتایا تھا، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

تبصرے بند ہیں.