بھارت میں برفانی تودہ گرنے سے 19 افراد ہلاک

ریسکیو کارروائیوں میں اب تک 32 لوگوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم موسم کی خرابی کی وجہ ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے: حکام

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے اب تک برفانی تودے سے 19 لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے اور 10 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائیوں میں اب تک 32 لوگوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم موسم  کی خرابی کی وجہ ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 روز قبل کوہ پیماؤں کا ایک گروپ اتراکھنڈ میں برفانی تودے کی زد میں آگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.