بھارت ميں نئے موضوعات پر فلم بنانا بہت مشكل كام ہے، كرن جوہر
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ بھارت ميں نئے موضوعات پر فلم بنانا بہت مشكل كام ہے۔ حالیہ انٹرویو میں کرن جوہر نے کہا کہ بھارتی فلم بین روایت پرست ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی نئے موضوع پر فلم بنانا مشكل ہوجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر روايت سے ہٹ كر فلمیں بنائی جائیں تو انہیں کوئی بھی پسند نہیں کرتا جس کی مثال 2006 کی “فلم کبھی الوداع نہ کہنا” ہے، یہی وجہ ہے کہ اب فلمیں کہانی سے زیادہ بزنس کو پیش نظررکھ کر بنائی جاتی ہیں۔ کرن جوہر نے کہا کہ ماضی كے فلم ميكرز ميں جوش اور جنون ہوا كرتا تھا، انہوں نے فلمی کہانیوں کی جو روايت قائم كيں انہيں اب بھی رد نہيں كيا جاسكتا، ان کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں کہا جاتا ہے کہ میں ایک ہی طرز کی فلمیں بناتا ہوں، میں نے اپنے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے، اسی لئے میں کہتا ہوں کہ بالی ووڈ میں تجرباتی فلموں کے لئے کوئی جگہ نہیں
تبصرے بند ہیں.