پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنیوالی بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں خراج تحسین پیش کرکے نئی تاریخ رقم کردی گئی۔یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں اپنی ہزیمت کا کسی ملک کی جانب سے عوامی انداز میں جشن منایا گیا ہو، انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں فائنل کے موقع پر اپنی ناکام مسلح افواج کو ٹریبیوٹ پیش کیا، جنہیں گزشتہ ماہ پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نست ونابود اور ائیر بیسز تباہ پر ہونے اپنی مسلح افواج کو سراہا، جس پر دنیا بھر میں بھارتی بورڈ کا مذاق بنایا جارہا ہے۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل کی اختتامی تقریب کو مسلح افواج کیلئے منسوب کیا تھا، جنہوں نے جنگی میدان پر دشمن بھارت کو شکست دی تھی اور جنگ بندی کیلئے امریکا کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی خود اپنی مسلح افواج کی ناکامی اور مودی حکومت کی عجیب منطق پر انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ آئی پی ایل فائنل کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی طرح آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جس پر مداح منتظمین کا مذاق بنارہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.