بھارت: باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

اترکھنڈ میں پیش آئے حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے: بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر کھنڈ کے علاقے پوری گروال میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سمدی گاؤں کے قریب گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے، باقی مسافروں کو ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.