بھارتی وزیر اعظم مودی آج جاپان کے اہم دورے پر جا رہے ہیں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج جاپان جا رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کا ایک اہم مقصد اپنے ہم خیال جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کے ساتھ ایشیا کی دوسری اور تیسری بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی تعلقات کا فروغ ہے.

ٹوکیو (نیٹ نیوز) دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ان دونوں قوم پرست رہنماوں کو اپنے اپنے ملکوں کی معیشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شنزو آبے کے درمیان ایک اور قدر مشترک چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی اتحاد قائم کرنے کی خواہش بھی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنوبی ایشیا سے باہر مودی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ نریندر مودی اور شنزو آبے کے درمیان تعلقات کی نوعیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مودی وہ تیسری شخصیت تھے ، جنہیں آبے نے ٹوئیٹر پر فالو کیا۔ اس سے قبل آبے نے محض ایک جاپانی سیاستدان اور اپنی بیوی کو ٹوئیٹر پر فالو کیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.