بھارتی مخالفت نظر انداز، جنوبی افریقہ نے لورگاٹ کو بورڈ چیف مقرر کردیا

جوہانسبرگ: کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھارت کی تمامتر مخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے ہارون لورگاٹ کو اپنا چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کردیا۔ وہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، بورڈ میں یہ عہدہ گذشتہ اکتوبر سے جیرالڈ مجولا کے بونس اسکینڈل پر برطرف کیے جانے کے بعد سے خالی تھا، فی الحال قائم مقام سی ای او ناسی اپیاہ خدمات انجام دے رہے ہیں، اس عہدے کیلیے تین دیگر امیدواروں میں سابق فٹبال چیف بھیکی شونگوے، میڈیا ہاؤس کے مرفی موروب اور پریٹوریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈینور ہینڈرکس بھی شامل تھے، لورگاٹ کو ان کے کرکٹ انتظامی امور کے تجربے کے پیش نظر فوقیت دی گئی، وہ ماضی میں جنوبی افریقی بورڈ کے خازن اور کنوینر آف سلیکٹرز بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.