ممبئی:
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ششی کپور طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ششی کپور کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا، وہ اداکار پرتھوی راج کپور کے بیٹے جب کہ راج کپور اور شمی کپور کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 1948 میں فلم ’’آگ‘‘ سے کیا جب کہ 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم’’دھرم پترا” میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 70 اور 80 کی دہائی میں انہوں نے کئی لازوال فلموں میں کام کیا۔
تبصرے بند ہیں.