میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی نیوز چینل ‘زی ٹی وی’ کے صحافی نے قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا کہ ‘سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر آپ کے ملک کے وزیر اعظم نے ٹوئٹ کی’۔
بھارتی صحافی نے ٹوئٹ کی وضاحت کی کہ ‘شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا اتوار کو 0-152 (پاکستان) کے ساتھ 0-170(انگلینڈ) کا مقابلہ ہوگا، تو آپ کے ملک کے کروڑوں کے نمائندے جب ایسی ٹوئٹ کریں تو اس سے دباؤ آتا ہے؟’
ابر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ‘دباؤ تو کچھ نہیں ہے، معاف کیجیے گا میں نے یہ ٹوئٹ دیکھی نہیں ہے اس لیے اس حوالے سے زیادہ معلومات بھی نہیں ہے’۔
کپتان نے مزید کہا ‘ایسا نہیں ہے کہ ہم پر دباؤ بڑھتا ہے، کوشش ہوتی ہے مخالف کے خلاف اچھی تیاری کرکے میدان میں اتریں اور بہترین کرکٹ کھیلیں’۔
خیال رہے کہ سیمی فائنل میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شرمناک شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کی تھی۔
So, this Sunday, it’s:
152/0 vs 170/0
🇵🇰 🇬🇧 #T20WorldCup
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 10, 2022
وزیر اعظم کا اشارہ بھارت کی 10 وکٹوں سے شکست کی طرف تھا۔ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور 152رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔
اسی طرح اب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھی بھارت کے 168 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 170 رنز بنائے اور میچ 10وکٹوں سے جیتا۔
تبصرے بند ہیں.