بھارتی شکست کہیں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کرنے کی سازش تو ن

ھارت نے بنگلا دیش کو اگلے برس چیمپیئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرنے کا موقع دیدیا۔

لاہور: () بنگلا دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ساتویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ بنگلا دیش کے اب 91 پوائنٹس ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے 88۔ اب معاملہ ہے اگلے برس آٹھ ٹاپ ٹیموں کی چمپیئنز ٹرافی کا جس کے لئے نویں نمبر پر براجمان پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لالے پڑے ہیں۔ اگر شاہینوں کو کوالیفائی کرنا ہے تو اسے سری لنکا کو سیریز لازمی ہرانا ہوگی لیکن سوال یہ ہے کہ ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر کی ٹیم بھارت اور آئی پی ایل کے شیر ڈھاکا میں کیسے ڈھیر ہوئے ؟۔ کہیں یہ بھی بھارتی سورماؤں کی پاکستان کو باہر کرنے کی کوئی سازش تو نہیں ہے؟۔  –

تبصرے بند ہیں.