نئی دہلی: کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو منہ کی کھانا پڑگئی، بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی۔سپریم کورٹ میں جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ کے سامنے درخواست سماعت کے لیے پیش کی گئی اور ججز نے سماعت سے انکار کر دیا۔قانون کے چار طلبہ کی جانب سے پیش ہونے والی وکیل اروشی جین نے عدالت سے ہنگامی بنیادوں پر سماعت کی درخواست کی اور استدعا کی کہ بھلے میں کیس برے طریقے سے پیش کر رہی ہوں مگر سن لیجیے۔عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں ہنگامی نوعیت کا معاملہ کیا ہے؟ یہ ایک میچ ہے، اسے میچ رہنے دیں۔جج نے ریمارکس میں کہا کہ میچ اتوار کو ہے، اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا، میچ ہونا چاہئے۔جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کردیا۔
تبصرے بند ہیں.