Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی ریسلر پر ساتھی کھلاڑی کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد

نئی دلی کی عدالت کے سامنے پیش کی گئی رپورٹ میں پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال سوشیل کمار نے ساتھی ریسلر ساگر دھانکر کو پراپرٹی کے معاملے پر حملہ کر کے قتل کیا ۔

 پولیس نے اس قتل میں سوشیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے دیگر شریک ملزمان کے ساتھ مل کر قتل کی پلا ننگ کی جس کے بعد عدالت نے ثبوتوں کی بنیاد پر سوشیل کمار اور دیگر 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

گزشتہ سال 18 مئی کو سوشیل کمار نے عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف تحقیقات جانبدارانہ تھیں۔

 سوشیل کمار نے بھارت کی جانب سے 2008 اور 2012 کے اولمپکس میں میڈلز جیتے تھے۔

تبصرے بند ہیں.