بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے مندر میں بھگڈر، 91 سے زائد افراد ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیشن کے ایک مندر میں بھگڈر مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت91 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع داتیا کے علاقے رتن گڑھ میں مندولا دیوی کے مندر میں درگا فیسٹول کے دوران بھگڈر کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب زائرین دریائے سندھ کا پل پار کررہےتھے۔ بھگڈر کے وقت مندر میں 50 ہزار سے زائد زائرین موجود تھے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھگڈر کا واقعہ پل ٹوٹنے کی افواہوں کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے کئی افراد جان بچانے کے لئے دریا میں کود گئے اور اس نتیجے میں 91 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ بھگڈر کے نتیجے میں زخمی اور مارے جانے والے زائرین کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.