نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں بارشوں نے تباہی مچادی اور کئی علاقے سیلاب کے باعث زیر آب آگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے ریاست کے 33 میں سے 26 اضلاع کی 36 لاکھ آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ہزاروں افراد سیلاب کے باعث نقل مکانی کرچکے ہیں۔ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ریاست کے 3300 سے زائد دیہات سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور تقریبا 44 ہزارافراد نے مختلف کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی لاکھ ہیکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ۔جب کہ ریاست میں بہنے والے دریائے برہم پتر اور دیگر ندی نالوں میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر مختلف حادثات میں اب تک 87 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔
تبصرے بند ہیں.