بڑے بورڈز نے کونسل کو یرغمال بنانے کی منصوبہ بندی کرلی

بڑے بورڈز نے آئی سی سی کو یرغمال بنانے کی منصوبہ بندی کرلی، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا چھوٹے ممبران کے خلاف ویٹو پاور مانگنے پر غور کررہے ہیں۔ بھارت کی دیکھا دیکھی مذکورہ ممالک نے بھی کونسل کی آمدنی سے بڑا حصہ مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے تین طاقتور بورڈز بھارت، انگلینڈ اورآسٹریلیا آئی سی سی کے گرد اپنا شکنجہ مزید کستے ہوئے زیادہ دولت اور فیصلہ سازی میں پاور مانگنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گذشتہ برس کونسل کے امور میں بہتری کیلیے تیار کی گئی وولف رپورٹ ریلیز کی گئی تھی،اس میں کرکٹ آئین کو از سرنو مرتب کرنے اور فنڈز کی ضرورت کے تحت تقسیم کی سفارش کی گئی مگر اسے بھارت نے مسترد کردیا تھا، اب یہ تین بڑے بورڈز چھوٹے ممبران کے حقوق غصب کرنے کے لیے متحد ہوچکے۔

تبصرے بند ہیں.