بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری جولائی تا مارچ29فیصد گر گئی

کراچی /  اسلام آباد:  بچت اسکیموں پر سرمایہ کاری کا جولائی تامارچ ہدف حاصل نہ ہو سکا، اس دوران ہدف کے مقابل سرمایہ کاری 15.78 فیصد کم رہی۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز ( سی ڈی این ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران یکم جولائی 2015سے 31مارچ 2016 تک بچت اسکیموں کی مد میں 192ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں جبکہ ان 9ماہ (3سہ ماہی)کا ہدف 228 ارب روپے تھا تاہم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 268.9702 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے مقابل وصولیاں28.61 فیصدکم رہیں۔ واضح رہے کہ پورے مالی سال کیلیے بچت اسکیموں پر سرمایہ کاری کا ہدف 304 ارب روپے ہے۔

تبصرے بند ہیں.