اے ٹی ایم کے ذریعے لین دین کم، انٹرنیٹ سے بڑھ گیا

کراچی:  ملک میں اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں انٹرنیٹ بینکاری ٹرانزیکشنز کے حجم میں 12.29  اور مالیت میں21.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دوسری سہ ماہی نظام ادائیگی شماریات کے مطابق پیپر پر مبنی ٹرانزیکشن میں اگرچہ 16.13 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم چیک کے ذریعے کیش نکلوانے کی مالیت میں 9.11 فیصد کمی ہوئی، پوائنٹ آف سیل ٹرانزیکشنز کا حجم گزشتہ سہ ماہی کی نسبت 1.92اور مالیت 1.54فیصد بڑھی،موبائل بینکاری ٹرانزیکشنز کا حجم 2.95 اوران کی مالیت 4.80فیصد بڑھ گئی، اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کا حجم2.41فیصد اور مالیت3.51فیصد کم رہی، ریئل ٹائم آن لائن بینکنگ کا حجم 29.5 ملین سے بڑھ کر 32.7ملین ہوگیا جبکہ مالیت 13.5 فیصد بڑھ کر 8.2ٹریلین روپے ہو گئی۔

تبصرے بند ہیں.