بولنگ ایکشن : آج مرلی دھرن ہوتے تو وہ بھی معطل ہو جاتے : شہر یار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کا کہنا ہے کہ مشکوک بولنگ ایکشن کے بارے میں آئی سی سی اب میڈیکل بنیاد پر شواہد کواہمیت نہیں دیتی ، اگر آج مرلی دھرن ہوتے تو وہ بھی معطل ہوجاتے۔

لاہور (ویب ڈیسک) پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگر اپیل کرتا تو آئی سی سی انہی شواہد کو اہمیت دیتی جو برسبین کی لیبارٹری میں سامنے آئے اور ظاہر ہے وہ حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ شہر یار خان کو امید ہے کہ ثقلین مشتاق کے علاوہ پاکستان کے پاس جو کوچز ہیں ان کی مدد سے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری تین سے چھ ہفتے میں ہو جائےگی تاکہ وہ عالمی کپ میں حصہ لے سکیں۔ دوسری جانب سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے برطانوی خبر رساں ادارے سے انٹرویو میں کہا ہے کہ انھیں لوگوں کی اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈھلتی عمر کے سبب سعید اجمل کے لیے اپنا بولنگ ایکشن درست کرنا ممکن نہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اس بارے میں کوئی دعویٰ نہیں کرسکتے لیکن وہ نا امید بھی نہیں ہیں اور سعید اجمل کو اس مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.